۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
حرم مطہر رضوی میں علماء کرام پر حملہ

حوزہ/ جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے صدر نےحرم مطہر رضوی میں نامعلوم دہشت گرد کی جانب سے تین علماء کرام پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے حملے اسلام اور ایران کے دشمنوں کی ناپاک سازش ہے جن کا مقصد ایران کے ماحول کو خراب کرنا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے صدر حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نےحرم مطہر رضوی میں نامعلوم دہشت گرد کی جانب سے تین علماء کرام پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے حملے اسلام اور ایران کے دشمنوں کی ناپاک سازش ہے جن کا مقصد ایران کے ماحول کو خراب کرنا ہے لیکن ایرانی حکومت اور ایرانی عوام نے ہمیشہ سے اس طرح کی سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔

آغا صاحب نے اس حملے میں شہید ہونے والے عالم دین حجت الاسلام اصلانی کے اہلخانہ کو تسلیت پیش کرتے ہوئے ان کے علو درجات اور زخمی دو علماء کرام کی جلد شفا یابی کی دعا کی۔

آغا سید حسن نے اس موقع پر رہبر معظم انقلاب اسلامی ایران حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی خدمت میں بھی تسلیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس دردناک واقعے میں ایرانی قوم کے ساتھ ہیں اور دشمنوں کی اس ناپاک سازش کے خلاف اپنی آواز بلند کرتے ہوئے اس دہشت گردانہ کاروائی کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .